This is the official website of Tanzeemul Makatib. "Makatib.net" was illegally taken by someone, please do not make any donation to that site. If you have any question, contact directly to Tanzeemul Makatib head office at +91 522 408 0918.

Home » Events and News » جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب ۔لکھنؤ میں جشن یوم جمہوریۂ ہند اور تقریب پرچم کشائی کا انعقاد

جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب ۔لکھنؤ میں جشن یوم جمہوریۂ ہند اور تقریب پرچم کشائی کا انعقاد

بتاریخ ۲۶؍جنوری ۲۰۱۹؁ء جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب میں جشن یوم جمہوریہ ٔ ہند منایاگیا ۔جشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سےقاری علی محمدمحمدی صاحب نے کیا۔بعدہٗ حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید ممتاز جعفر نقوی صاحب پرنسپل جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب کے دست مبارک سے پرچم کشائی ہوئی ۔ابھی پھول زمین پر آئے ہی تھے کہ راشٹریہ گان سے پوری فضا گونج اٹھی ۔ترانہ کے بعد انگریزی زبان میں مولوی اعجاز حسین سلمہ متعلم جامعہ امامیہ نے تقریر کی جس میں یوم جمہوریہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے شہیدان وطن کو خراج عقیدت پیش کیا ۔تقریر کے بعد ’’سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا ‘‘(علامہ اقبالؒ ؒ)نظم پیش کی گئی ۔مولوی قائم رضاسلمہ متعلم جامعہ امامیہ نے حب الوطنی پر اپنی بہترین نظم پیش فرمائی

۔اس کے بعدحجۃ الاسلام مولانا ڈاکٹر منظر علی عارفی صاحب استاد جامعہ امامیہ نے تقریر پیش فرمائی جس میں ترنگے کی شان اور مجاہدین آزادی کے خدمات کو سراہا اور تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی گفتگوتمام فرمائی ۔حجۃ الاسلام مولانا تہذیب الحسن صاحب استاد جامعہ امامیہ نے تقریر کی اور جمہوریت کے مفہوم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا مطلب یہ ہے کہ ہر شہری کو اس کے حقوق ملیں ، جمہوری نظام کے بعد تمام مذاہب کا فرق مٹ جاتا ہے اور تمام لوگ یکساں اور برابر ہیں ۔آخر میں حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید ممتاز جعفر نقوی صاحب پرنسپل جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب نے تقریر فرمائی جس میں یوم جمہوریہ ہند سے متعلق اظہار خیال فرمایا اور اس بات پر زور دیاکہ ہمیں جمہوریت کی بقااوراس کی حفاظت کے لئے تمام قوانین کی پابندی کرنا لازم و ضروری ہے ۔انتہاء کلام میں آپ نے تمام اہل وطن کویوم جمہوریہ ہند کی مبارکباد پیش فرمائی اور دعائیہ کلمات سے پروگرام کو اختتام پذیر کیا ۔نظامت کے فرائض جناب مولوی علی محمد محمد ی صاحب نے انجام دیئے ۔

پروگرام میں جملہ مدرسین جامعہ امامیہ اورتمام اسٹاف واراکین ادارہ نے شرکت فرمائی ۔

 

 

1
×
Thank You For Visiting Tanzeemul Makatib Official Website.
Whatsapp or comment for any inquiry.
Aaj Ki Baat
* tanzeemul makatib is an organization
* it is stablished in 1968
* its founder is Maulana Syed Ghulam Askari T. S.)
Majalise Tarheem