This is the official website of Tanzeemul Makatib. "Makatib.net" was illegally taken by someone, please do not make any donation to that site. If you have any question, contact directly to Tanzeemul Makatib head office at +91 522 408 0918.

Home » Events and News » تنظیم المکاتب میں سیمینار کا انعقاد

تنظیم المکاتب میں سیمینار کا انعقاد

ناشر پیغام کربلا،محافظ مقصد حسینی،سیدالساجدین،زین العابدین امام علی بن الحسین علیہما السلام کی ولادت باسعادت اورمہد تحریک دینداری تنظیم المکاتب کے یوم قیام کی مناسبت سے ۲۸؍جمادی الاولیٰـ۱۴۴۰؁ھ مطابق ۴؍فروری ۲۰۱۹؁ء کو تنظیم المکاتب، ہال میںایک عظیم الشان سیمینار کا انعقادکیا گیا ۔سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعدہُ حجۃ الاسلام مولانا سید فیض عباس صاحب نے امام زین العابدین علیہ السلام کے اندازتبلیغ کے عنوان سے تقریر کی اور امام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اس کے بعد مہمان خصوصی جناب میر حامدحسین صاحب کشمیری نے تنظیم المکاتب کے بانی خطیب اعظم مولانا سیدغلام عسکری اعلیٰ اللہ مقامہ کے انداز تبلیغ پر روشنی ڈالی اور اس راہ میں بانی ٔ تنظیم نے جو سختیاں برداشت کیں اور مکاتب کے قیام کے لئے جو سختیاں سہیں اسکو بیان کیا ۔سیمینار کو آگے بڑھاتے ہوئے انچارج جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب مولانا سید ممتاز جعفر نقوی صاحب قبلہ نے امام علیہ السلام کے نظر میں تعلیم وتربیت کیا ہے اس حوالے سے گفتگو کی اور تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا کیا رول ہے اس بارے میں مختصراً بتایا ۔اس طرح سے سیمینار کی پہلی نشست مکمل ہوئی ۔ اس کے بعد مولانا سید صبیح الحسین صاحب رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے بانی ٔ تنظیم کی شخصیت کے مؤثر ہونے کے اسباب بتائے ۔  پھر معاون کمیٹی کشمیر کے سکریٹری اور مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر میر محمد ابراہیم صاحب نے بین الاقوامی سطح پر تحریک دینداری کے اثرات بیان کئے ۔ آخر میں سکریٹری تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر صاحب نے اپنے موضوع ’’تشیع کے حلاف سازشیں ‘‘ کے حوالے سے بہترین تقریر پیش کی اور سیمینار کو تکمیل تک پہنچایا ۔ناشر پیغام کربلا،محافظ مقصد حسینی،سیدالساجدین،زین العابدین امام علی بن الحسین علیہما السلام کی ولادت باسعادت اورمہد تحریک دینداری تنظیم المکاتب کے یوم قیام کی مناسبت سے ۲۸؍جمادی الاولیٰـ۱۴۴۰؁ھ مطابق ۴؍فروری ۲۰۱۹؁ء کو تنظیم المکاتب، ہال میںایک عظیم الشان سیمینار کا انعقادکیا گیا ۔سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعدہُ حجۃ الاسلام مولانا سید فیض عباس صاحب نے امام زین العابدین علیہ السلام کے اندازتبلیغ کے عنوان سے تقریر کی اور امام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اس کے بعد مہمان خصوصی جناب میر حامدحسین صاحب کشمیری نے تنظیم المکاتب کے بانی خطیب اعظم مولانا سیدغلام عسکری اعلیٰ اللہ مقامہ کے انداز تبلیغ پر روشنی ڈالی اور اس راہ میں بانی ٔ تنظیم نے جو سختیاں برداشت کیں اور مکاتب کے قیام کے لئے جو سختیاں سہیں اسکو بیان کیا ۔سیمینار کو آگے بڑھاتے ہوئے انچارج جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب مولانا سید ممتاز جعفر نقوی صاحب قبلہ نے امام علیہ السلام کے نظر میں تعلیم وتربیت کیا ہے اس حوالے سے گفتگو کی اور تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا کیا رول ہے اس بارے میں مختصراً بتایا ۔اس طرح سے سیمینار کی پہلی نشست مکمل ہوئی ۔ اس کے بعد مولانا سید صبیح الحسین صاحب رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے بانی ٔ تنظیم کی شخصیت کے مؤثر ہونے کے اسباب بتائے ۔  پھر معاون کمیٹی کشمیر کے سکریٹری اور مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر میر محمد ابراہیم صاحب نے بین الاقوامی سطح پر تحریک دینداری کے اثرات بیان کئے ۔ آخر میں سکریٹری تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر صاحب نے اپنے موضوع ’’تشیع کے حلاف سازشیں ‘‘ کے حوالے سے بہترین تقریر پیش کی اور سیمینار کو تکمیل تک پہنچایا ۔ سیمینار میں نظامت کے فرائض مولانا سید فیض عباس صاحب نے انجام دئے ۔  تقاریر کے درمیان بارگاہ مولا میں مولانا علی محمد سلمہ متعلم جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب اور مولوی قائم رضا اعظمی متعلم جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب نے نذرانئہ عقیدت پیش کیا جس سے مومنین کرام کے دل جوش محبت سے جاگ اٹھے اور شعرائے کرام کو داد و تحسین سے نوازہ گیا ۔ سیمینار میں تمام اساتذہ ،طلاب وکارکنانِ تنظیم المکاتب کے ساتھ ساتھ مومنین کرام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔

 

 

 

 

1
×
Thank You For Visiting Tanzeemul Makatib Official Website.
Whatsapp or comment for any inquiry.
Aaj Ki Baat
* tanzeemul makatib is an organization
* it is stablished in 1968
* its founder is Maulana Syed Ghulam Askari T. S.)
Majalise Tarheem